اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 5، مظفر آباد (ایئرپورٹ 4، سٹی ایک)، اٹک3، اسلام آباد (ایئرپورٹ3، گولڑہ، زیروپوائنٹ ایک)، مری 2، راوالپنڈی (چکلالہ، کچہری 2، شمس آبادایک)، چترال اور لسبیلہ میں بھی ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابو سبی میں درجہ حرارت 47، بھکر، جوہر آباد، جیکب آباد 46، دادو، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نوکنڈی اور سرگودھا میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔