لندن ۔16جون (اے پی پی):برطانیہ میں بلی پالنے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا،جس کی خلاف ورزی پر 55پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق وزارت دیہی امور و ماحولیات و خوراک کے ایک قانون کے تحت تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگوانا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016 ء سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین وضع کیے گئے تھے جو اب پالتوبلیوں پر بھی …
برطانیہ میں بلی پالنے والوں کے لئے نیا قانون نافذ ،خلاف ورزی پر 55پاؤنڈ جرمانہ عائد

مزید خبریں
لندن ۔16جون (اے پی پی):برطانیہ میں بلی پالنے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا،جس کی خلاف ورزی پر 55پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
شنہوا کے مطابق وزارت دیہی امور و ماحولیات و خوراک کے ایک قانون کے تحت تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگوانا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016 ء سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین وضع کیے گئے تھے جو اب پالتوبلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد پالتو بلیاں ہیںجن میں سے 23لاکھ مائیکرو چپ کے بغیر ہیں۔








