وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد ، مجموعی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

266
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا دونوں رہنمائوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا اور ملک کی مجموعی وسیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔