اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی علی الیاس 20جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کراچی ایئرپورٹ پر پہلے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کا استقبال کرے گی۔حال ہی میں قزاخستان میں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے علی الیاس نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے لیے تاریخ رقم کر دی ۔ وہ 20 جون کی رات …
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی علی الیاس 20جون کو وطن واپس پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی علی الیاس 20جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کراچی ایئرپورٹ پر پہلے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کا استقبال کرے گی۔حال ہی میں قزاخستان میں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے علی الیاس نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے لیے تاریخ رقم کر دی ۔ وہ 20 جون کی رات فلائی دبئی کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا ۔
اس شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مختلف سائیکلنگ کلبوں اور دیگر ایسوسی ایشنز نے مشترکہ استقبال طے کررکھا ہے ۔واضح رہے کہ علی الیاس کی کامیابی ایشین سائیکلنگ میں ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاور امید ہے کہ یہ کامیابی دوسرے سائیکلسٹس کو بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دے گی۔ ہوائی اڈے پر استقبالیہ میں سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ارکان، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی )کے عہدیداران اور ان کی ٹیم کے عہدیداران شامل ہوں گے








