صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی

124
President Asif Ali Zardari

نواب شاہ۔19جون (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی اور نماز کی ادائیگی کے بعد ملكی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کےلئے دعا کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نماز کے بعد لوگوں سے ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور علی حسن زرداری سمیت شہریوں نے نماز عید میں شرکت کی ۔