صدر مملکت آصف علی زرداری کی لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت

136
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے خلیل جبران کے قتل پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ خلیل جبران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ صدر نے خلیل جبران کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔