بیجنگ۔21جون (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 25 جون کو چین کے شہر ڈالیان میں نیو چیمپئنز کے 15ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم لی کیانگ اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے وہ عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب اور غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کریں گے اس …
چین کے وزیر اعظم 25 جون کو ڈالیان میں نیو چیمپئنز کے 15ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔21جون (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 25 جون کو چین کے شہر ڈالیان میں نیو چیمپئنز کے 15ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم لی کیانگ اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے وہ عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب اور غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وہ غیر ملکی کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
اجلا سمیں پولینڈ کے صدر آندرزیج ڈوڈا اور ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن بھی شرکت کریں گے۔ لن جیان نے کہا کہ اجلاس میں تقریباً 80 ممالک اور خطوں کی سیاسی، کاروباری، علمی اور میڈیا برادریوں کے 1,600 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔








