برسلز۔21جون (اے پی پی):بیلجیئم ، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے لکسمبرگ میں پاکستانی طالب علموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لکسمبرگ کی وزارت تحقیق و اعلیٰ تعلیم کی ٹیم لیڈر سٹیفنی سکاٹ سے ملاقات کی۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران طالب علموں کے مسائل کو حل کرنے اورمشترکہ تحقیقی منصوبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے لکسمبرگ سپیس ایجنسی کے ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر متھیاس لنک سے ملاقات کی جس میں خلا سے متعلق امور میں متوقع اشتراک کار اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔