34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزشہریار علی کی فلم ’’بچ ملنگا‘‘ کا پریمیئر 28 جون کو جاری...

شہریار علی کی فلم ’’بچ ملنگا‘‘ کا پریمیئر 28 جون کو جاری کیا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):شہریار علی کی مختصر فلم ’’بچ ملنگا‘‘کا پریمیئر 28 جون کو جاری کیا جائے گا۔ میچ کٹ سٹوڈیوز کے مطابق کرائم ڈرامہ/ڈارک کامیڈی فلم ملنگا نامی ایک پرائیویٹ ڈرائیور کی کہانی پر مبنی ہے، جو بعض قابل اعتراض مسافروں کو اٹھانے کے بعد خود کو ایک نازک صورتحال میں پاتا ہے۔ جیسے جیسے فلم کا پلاٹ آگے بڑھتا ہے

تو ملنگا خود کو اس صورتحال سے نکالنے کے لیے تیز، مایوس کن چالوں کا ایک سلسلہ شروع کرتا ہے۔بچ ملنگا ایک دلکش بیانیہ پیش کر تی ہے ، فلم جرائم اور ڈارک کامیڈی کے عناصر کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ فلم سسپنس اور مزاح سے بھر پور ہے۔شہریار علی ایک ویژنری ڈائریکٹر ہیں اور ان کا کیریئر امریکا، یورپ اور کینیڈا میں کامیاب پراجیکٹس پر محیط ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں انہوں نے ٹورنٹو میں دو مختصر فلمیں اور ایک میوزک ویڈیو مکمل کی۔ شہریار متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں تین مرتبہ گولڈ میڈلسٹ اور نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول ایوارڈ کا فاتح ایوارڈ بھی شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں