اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام دینا چاہتے ہیں ۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔
ہمیں امید تھی کہ ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہوں گی اور حالات بہتر ہوں گے۔بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے ایک منصفانہ ٹیکس پالیسی کی بات کی ہے ۔ ۔وزیراعظم نے واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ پہلے سے موجود ٹیکس نیٹ میں پہلے سے موجود لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو کون پکڑے گا۔ ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 9.5 ملین لوگوں کی کفالت کی جا رہی ہے ۔ کراچی "کے فور "منصوبہ 2007 میں شروع ہوا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوا اور یہ 125 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے بجٹ میں اس مرتبہ اس کے لیے صرف 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو ناکافی ہیں۔