اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری ہے، گزشتہ ہفتہ کے دوران ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران نے836 کالے شیشوںاور 142غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوربغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔
وفاقی پولیس کی طرف سے اتوار کوجاری بیانکے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد پولیس کے افسران وفاقی دارلحکومت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج،شناختی دستاویزات کی جانچ اور موثر تلاشی عمل میں لارہے ہیں،اس کے ساتھ مختلف ناکہ جات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران نے836 کالے شیشوںاور 142غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوربغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی،
ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اداکریں،کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم سرکاری و نجی املاک اور سفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تمام مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جائے اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ اپنایاجا ئے۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں۔