اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پیر کو ترکمانستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گیا۔ وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وزارت صنعت اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے سینئر افسران پر مشتمل وفد بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہے۔
وفد ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات، صنعتی اور زرعی تعاون پر بات چیت میں شریک ہوگا جبکہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دورہ کے دوران وفد ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدو ف سے ملاقات کرے گا۔