اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا ہے۔
گوپس میں 3 اور میرکھانی میں 2 ملی میٹر بارش یکارڈ کی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، جیکب آباد میں درجہ حرارت 49، دادو 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور 47، روہڑی، پڈعیدن، نور پور تھل، موہنجو داڑو، لاڑکانہ، چھور اور بہاولپور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔