چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، محکمے میں احتساب کا عمل تیز کرنے کافیصلہ

194
LESCO

لاہور۔26جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ادارے میں احتساب کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے گا،لیسکو چیف نے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ افسران و ملازمین کو کارکردگی کے حوالے سے جوا ب دہ بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے،

اس مقصد کے حصول کے لیے گرڈ سٹیشنز کی مینٹی ننس پر خصوصی توجہ دی جائے،صارفین کی شکایت پر فوری طور پر رسپانس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوں کے حوالے سے صارفین کی شکایات کو دور کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام صارفین کو درست بل بھجوائے جارہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے تمام ایکسیئنز اور ایس ایز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر وں کا دورہ کرکے مون سون کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں ایچ آر ضمیر حسین کولاچی،چیف فنانس آفیسر بشری عمران،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل،چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی،چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر ا قبال،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود،چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی،چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب، ڈی جی امپلی منٹیشن طارق عثمان اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خان موجود تھے۔