گورنر سندھ سے ترکیہ کے سفیر محمت پاچا جی کی ملاقات، باہمی دلچسپی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

106

کراچی۔ 26 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر محمت پاچا جی نے ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے بدھ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے مختلف شعبے سرمایہ کاری کے لئے انتہائی پرکشش ہیں، ترکیہ کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کریں، اس ضمن میں حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔