گورنر سندھ کی ہدایت پر حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر لنگر کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

159
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 29 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کی ہدایت پر حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر لنگر کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کی طرف سے تیسرے روز بھی بریانی کی ایک ہزار دیگیں بھیجی گئیں۔

گورنر سندھ کی ہدایت پر زائرین کے لئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔ گورنر سندھ نے عرس کے افتتاح پر بریانی کی ایک ہزار دیگیں، ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی بوتلیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔