جنوبی سوڈان میں 6 امدادی کارکن قتل، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 27 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں اس کے 6 امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔عالمی امدادی ادارے کے ایک اعلی عہدیدار ایوجنی عاصو کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امدادی کارکن جوبہ سے ملک کے مشرقی علاقے میں ایک قافلے کی صورت میں سفر کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس بے رحمانہ …

اقوام متحدہ ۔ 27 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں اس کے 6 امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔عالمی امدادی ادارے کے ایک اعلی عہدیدار ایوجنی عاصو کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امدادی کارکن جوبہ سے ملک کے مشرقی علاقے میں ایک قافلے کی صورت میں سفر کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس بے رحمانہ قتل پر بہت افسردہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب جنوبی سوڈان میں امدادی کاموں کی اشد ضرورت ہے اس کام میں مصروف افراد پر حملے کسی طور قابل قبول نہیں۔

Leave a Reply