آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف مقامات پرآندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

107
PDMA
PDMA

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ اتوار کو سبی اور نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47،جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔