عمان ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود عمان میں کل (بدھ) 29 مارچ کو ہونے والے 28ویں عرب اجلاس میں شرکت کرینگے ، وہ اس اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کریں گے۔اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفادی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے دورہ عمان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ دورہ سعودی عرب اور عمان کے درمیان …
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عمان میں کل عرب اجلاس میں شرکت کرینگے

مزید خبریں
عمان ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود عمان میں کل (بدھ) 29 مارچ کو ہونے والے 28ویں عرب اجلاس میں شرکت کرینگے ، وہ اس اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کریں گے۔اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفادی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے دورہ عمان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ دورہ سعودی عرب اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق السفادی نے کہا کہ اردن اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی دلچسپی ،علاقائی امور پر مبنی ہےں۔








