فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24گھنٹوں میں مزید57 بجلی چور پکڑے گئے،51 لاکھ روپے جرمانہ

111

فیصل آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازکریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اورگزشتہ24گھنٹوں کے دوران فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع کے چھ آپریشن سرکلزمیں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مزید57 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 51 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کرکے نہ صرف ان کے بجلی کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے ہیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 297روزکے دوران کل9687بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ47لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور98کروڑ38 لاکھ روپے سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاجبکہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر9457بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا اور7283بجلی چور گرفتارکئے گئے ہیں نیزفیسکو نے بجلی چوروں سے 70کروڑ66لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2354بجلی چوروں کو57لاکھ 89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1776بجلی چوروں کو45لاکھ32ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوجھنگ سرکل سے کل1078بجلی چوروں کو31 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے1409بجلی چوروں کو32لاکھ 16ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ90لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔علاوہ ازیں فیسکومیانوالی سے کل2406بجلی چوروں کو48لاکھ37ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ37لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیاجبکہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل635بجلی چوروں کو15لاکھ 14ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ73لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔