مانسہرہ ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

252
Rescue 1122 Battagram
Rescue 1122 Battagram

مانسہرہ ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ نے جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کی سربراہی میں ریسکیو مانسہرہ نے کل 297 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو مانسہرہ کو جون میں مجموعی طور پر 19047 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 7785 غیر ضروری اور فیک کالز جبکہ 10965 ادھوری فون کالز شامل تھیں۔

ریسکیو مانسہرہ نے جون 2024 میں ٹوٹل 297 ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا جن میں 193 میڈیکل، 36 سڑک حادثات، 54 آگ لگنے کے واقعات، 5 گولی لگنے، 4 ڈوبنے، ایک سیلنڈر بلاسٹ اور 4 دیگر متفرق واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمبولینس ریفرل سروسز کے ذریعے 230 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 160 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور 70 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا۔