اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو مبارکباد دی ہے اور نئی برطانوی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیئر اسٹارمر کی جیت برطانوی عوام کا ان پر اور ان کی پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ سے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔