ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ نیو ملتان پولیس کی کارروائیکرتے ہوئے خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر کے1300 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان محمد رمضان گل نےاپنی ٹیم کے ہمراہ بودلہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ مہناز اختر سکنہ منیر آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مذکورہ منشیات کی برآمدگی کی۔
ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروش شادی خان محلہ قیصر آباد سے چرس خرید کر منشیات فروش ملزم شکیل سکنہ گلبرگ کالونی کو فروخت کرنے کے لیے جا رہی تھی،جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمہ کےخلاف تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔