بالائی اور وسطی پنجاب کے بیشتر اضلاع 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کی زد میں رہیں گے،ترجمان پی ڈی ایم اے

193
DG PDMA Irfan Ali Kathia
DG PDMA Irfan Ali Kathia

لاہور۔8جولائی (اے پی پی):بالائی اور وسطی پنجاب کے بیشتر اضلاع 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کی زد میں رہیں گے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں،اس کے علاوہ 12 سے 14 جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے بھی امکانات ہیں،بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں،اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں،

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،محکمہ آبپاشی ،مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اس کے علاوہ ریسکیو،واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کی گئی ہیں،

نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے،احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔