ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،دو ملزمان گرفتار

302
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

ایبٹ آباد۔ 10 جولائی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ غازی خالد خان نے ملزم محمد وقاص سکنہ خالو کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 361گرام آئس برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر میر افضل نے دوران کاروائی منشیات فروشی میں ملوث وحید الرحمان سکنہ لورہ چوک کو گرفتار کر کے 02 کلو 612 گرام چرس برآمد کی۔

دونوں ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔