23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل ہائی وے اتھارٹی حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فعال...

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فعال و متحرک ہے ،ترجمان این ایچ اے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔13جولائی (اے پی پی):ترجمان این ایچ اے نے کہاہے کہ شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک معمولی متاثرہوا جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فعال و متحرک ہے ۔

ہفتہ کو ترجمان این ایچ اے کے جاری بیان میں بتایا گیاکہ بارشوں کے باعث پنجرہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ، مسلسل سیلاب کے باعث پنجرہ پل پر ٹریفک عارضی طور پر معطل رہی ۔ترجمان این ایچ اے نے کہاہے کہ پنجرہ پل سے گزرنے والی ہلکی ٹریفک کو نئے پل کی طرف سے راستہ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نئے پنجرہ پل پر ٹریفک بلاتعطل رواں دواں ہے ۔کوئٹہ -سبی (N-65) بھی پانی اترنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھولی جا چکی ہے۔صوبہ پنجاب اور سرحد میں ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی ۔ ترجمان این ایچ اے نے کہاکہ چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان کی ہدایات کے مطابق فیلڈ عملہ مستعد ہے۔

ملک بھر کی موسمی حالات اور شاہراہی صورتحال پر گہری نظر ہے ۔ چئیرمین این ایچ اے نے کہاکہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں