اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 411 کلو گرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

149
Drugs

راولپنڈی۔13جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں 411 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر ر اولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2.1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔ نوکنڈی چاغی سے 180 کلوگرام افیون اور 30 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔پسنی گوادر سے 110 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔الآصف سکوائر کراچی میں ملزم سے 43.2 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔

کلی باٹا زئی پسنی میں گاڑی سے 37 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ میں ملزم سے 7.2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔شاہراہ فیصل کراچی میں ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔