صوبائی وزیرجی بی کا ہنزہ میں 8 محرم الحرام کی مختلف جلوسوں میں انتظامات کا جائزہ

182

استور ۔15 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر ایریگیشن واٹر مینجمنٹ حسین شاہ نے ہنزہ میں 8 محرم الحرام کے مختلف جلوسوں میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ دورہ کے دوران انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی،اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر حسین شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عزاداروں اور مجالس کے دوران بجلی اور پانی سمیت دیگر ضروریات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ہنزہ میں اس وقت پرامن ماحول ہے اور اس ماحول کو یقینی بنانے میں تمام مکاتب فکر علمائے کرام سمیت ضلع انتظامیہ سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے جبکہ شہر میں سیکیورٹی کے لئے پولیس، جی بی اسکائوٹس، ایف سی رینجرز کے دستے تعینات ہیں۔ حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی محرم کے حوالے سے ہدایات پر کمیٹی دن رات کام کررہی ہے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا