محرم الحرام کے جلوسوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

166

گجرات۔ 15 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے 8 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے روٹ کلیئرنس سمیت صفائی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان وضع کیا گیا ہے، اس موقع پر موجود منتظمین کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، روٹ کلئیرنس کے ساتھ ساتھ صفائی، نکاسی آب ، سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکاء کو حکومت پنجاب کی طرف سے کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تمام جلوسوں ، مجالس کے روٹس پر میٹھے پانی کی سبیل لگائی ہے، میونسپل کمیٹیز کنجاہ، جلالپور جٹاں، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، کھاریاں، ڈنگہ میں سبیل لگائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں و مجالس کے لیے روشنی کا انتظام کیا گیا ہے ، بجلی جانے کی صورت میں بیک اپ جرنیٹر فراہم کئے گئے ہیں، تمام ایمرجنسی ادارے الرٹ ہیں، جلوس کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹیز کے ملازمین، واپڈا، سوئی گیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار تعینات ہیں۔