چنیوٹ میں 8 محرم الحرام کو23 جلوس اور 73 مجالس کا انعقاد

185

چنیوٹ۔ 15 جولائی (اے پی پی):چنیوٹ میں 8 محرم الحرام کو23 جلوس اور 73 مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ضلع بھر میں تمام مجالس اور جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ تمام پروگرامز پر 9 سو سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد کی طرف سے مجالس،جلوسوں پر فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب اورسی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ حساس مقامات پر ایلیٹ فورس کی نفری اورچھتوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں۔محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ،عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔