آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

171

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعرات کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 18 جولائی کی صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک اسلام آبادسرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،ٹی ڈی سی پی،آئیسولیشن ہسپتال،رہاڑہ،سی ایم پاک زونگ فیڈرز ، راولپنڈی سٹی سرکل،ٹینچ بھاٹہ،کیانی روڈ،بجنیال،بجنیال۔II،ٹینچ بھاٹہ،آفیسر کالونی،شمس کالونی،پنڈ ہون،حیدری چوک فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،زراج۔I، زراج۔II،آئی ایس ٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال،آر اے بازار،چونگی نمبر۔22،این پی ایف۔I فیڈرز،اٹک سرکل،مسلم ٹائون،غورغشتی،مسکین آباد فیڈرز،چکوال سرکل،دھرابی،تلہ گنگ سٹی،ڈھوک پٹھان،سرکال فیڈرز، صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک چکوال سرکل،ڈھوڈا فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اور گردونواح کی بجلی بند رہے گی۔