بھکر۔ 17 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد عبداللہ لک کی ہدایات پر 9 محرم الحرام سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ضلع بھر میں155 مجالس،61 جلوس اور 14 جلسہ جات منعقد ہوئےجن میں دن کی 82 اور رات کی 73 مجالس شامل تھیں۔61 جلوس میں سے دن کے 20 اور رات کے 40 جلوس منعقد ہوئے۔تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے2 ہزار سے زائد افسران و جوان اور ایک ہزار سے زائد قومی رضاکاران اور والینٹیئرز نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے پاک آرمی اور رینجر کے دستے ،پنجاب ہائی وے پٹرول، ریزرو نفری اور دیگر انتظامی اداروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ۔
جلوسوں اور مجالس میں شامل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لینے کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز اور کانٹے دار تار کا استعمال بھی کیا گیا۔ جلوس کے روٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چھتوں پر سنائپر بھی تعینات رہے۔جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ، ڈراؤن کیمروں،موبائل کیم وین اور سی سی ٹی وی کیمروں سے سے کی گئی۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہی۔