حنیف عباسی سےصدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کی ملاقات

185
hanif abbasi

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سےصدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں فوڈ سیکٹر کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو ہوئی۔

قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ فوڈ سیکٹر سے منسلک ملازمین کو ہم حکومتی سطح پر پرفیشنل کورسز کروائیں گے تاکہ فوڈ سیکٹر سے منسلک لوگوں کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکٹر ان سکلڈ لوگوں کو سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے جن کےلیے گورنمنٹ کے ٹیکنیکل کالجز میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران ٹیکنیکل کالجز کے وزٹ بھی کریں اور ان کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔