وفاقی وزیرداخلہ کی پشاور میں پولیس چیک پوسٹ واقعہ کی مذمت

114

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ ارنڈو خوڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سعید اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل سعید اللہ کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل سعیداللہ نے ادائیگی فرض کے دوران جان کا نذرانہ دے کر شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔ وطن پر جان نچھاور کرنے والےشہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم ایک ہے اور ہر سطح پر غیرمعمولی عزم کا اظہار کیا ہے۔