پی پی پی جنوبی پنجاب کاصدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریبات جوش و خروش سے منانے کا اعلان

316
President Asif Ali Zardari

لاہور۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی تمام پارٹی تنظیموں کے عہدیداران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ 26 جولائی کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پروگرام مرتب کریں،تمام پارٹی آفسز، عہدیداران و کارکنان کے گھروں اور گاڑیوں پر پارٹی پرچم لہرایا جائے۔

مخدوم سید احمد محمود کی طرف سے تمام ڈویژنل/ضلعی/ اور تحصیل تنظیموں کے ساتھ ساتھ الائیڈ ونگز، ممبران جنوبی پنجاب ایگزیکٹو و پنجاب کونسل، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ 26 جولائی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پارٹی کے ڈسٹرکٹ و تحصیل آفسز، پریس کلبوں، معروف شاہراہوں، اور کھلے مقامات پر سالگرہ تقریبات کے پروگرام مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ پرچم آویزاں کریں، صدر مملکت اور پارٹی قائدین کی صحت تندرستی کیلئے خصوصی دعا کریں۔