والدین کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی خدمت کر رہی ہوں،ڈاکٹر نمرہ خالد

378

سیالکوٹ۔23جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ کی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نمرہ خالدنے کہا ہے کہ وہ والدین کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان دنوں سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ میں بطورفی میل رجسٹرارخدمات سرانجام دے رہی ہوں،پبلک سروس کمیشن کا امتحان بھی کلیئر کر رکھا ہے ، وہ ایف سی پی ایس کا امتحان پہلی کوشش میں کلیئر کرنے والی طالبعلم بھی ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ وہ والدین کی دیرینہ خواہش پر اپنے علاقے ڈالووالی میں اپنا پرائیویٹ کلینک بھی چلا رہی ہیں جس کا مقصد والدین کی خواہش کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت بھی ہے۔