چین ، گھر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ، 3 زخمی

بیجنگ۔24جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ ہیبی کے شہر ہنڈان میں ایک گھر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہنڈان ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی صبح 6 بجکر 5 منٹ پر لِنزہنگ کاؤنٹی کے یچینگ ٹاؤن شپ میں واقع رہائشی مکان میں ہوا، جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل …

بیجنگ۔24جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ ہیبی کے شہر ہنڈان میں ایک گھر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ہنڈان ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی صبح 6 بجکر 5 منٹ پر لِنزہنگ کاؤنٹی کے یچینگ ٹاؤن شپ میں واقع رہائشی مکان میں ہوا، جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ دھماکے سے رہائشی مکان اور قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں