حکومت ملکی معاشی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

117

سرگودھا۔25جولائی (اے پی پی):حکومت ملکی معاشی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے مسائل کے باوجود عوامی ترقی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے ،فیصلے قانون اور ملکی مفاد کے تحت ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے جتنا مرضی شور ڈال لیں انہیں حاصل جمع کچھ نہیں ہوگا ۔چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے ہیں ملکی مسائل کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔