وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ملاقات

142
Engineer Amir Muqam
Engineer Amir Muqam

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نےملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور ان کے حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کمپلیکس بلڈنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔