24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ہائی کورٹ ، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں...

اسلام آباد ہائی کورٹ ، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پراعتراضات دور کرکے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم اگست تک جواب طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پرجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس درخواست کو جیل سہولیات سے متعلق مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ یہ درخواست صرف بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کی حد تک بھی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں