پشاور ، مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ سٹیشن کے دو فیڈر زبردستی چالو کرادیئے، پیسکو کی پولیس سے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست

122

پشاور۔ 26 جولائی (اے پی پی):پشاورالیکٹراک سپلائ کمپنی (پیسکو)کے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر گزشتہ روزمظاہرین نے دھاوا بول دیا جبکہ پیسکو کی جانب سےموقع پرموجودپولیس کومظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کر دی ۔

ترجمان پسکوکےمطابق1200 سےزیادہ مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو ئے اور گلوزئ اور محمدزئ فیڈر چالو کرائے۔ مظاہرین نے مذکورہ فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کم کرنے کیلئے پیسکو عملے پر دباؤ ڈالا۔ ترجمان پیسکو کےمطابق گلوزئ فیڈر پر لائن لاسز 80فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں۔ لائن لاسز کی زیادتی کے باعث مزکورہ فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔ پیسکو کی جانب سےموقع پرموجودپولیس کومظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی۔