ایبٹ آباد کے علاقہ بانڈہ نبی میں کیری سوزوکی کو حادثہ، بچہ شدید زخمی ہو گیا

134
accident

ایبٹ آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد کے علاقہ بانڈہ نبی کے مقام پر کیری سوزوکی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچہ کو کھائی سے نکال کر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 آفس کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم سمیت دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ایک چار سالہ احمد نامی بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ کیری میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی بچہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ہے جہاں بچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔