22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںپیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ٹرینوں پر حملے...

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ٹرینوں پر حملے اور توڑ پھوڑ ، شہر میں ٹرین سروس معطل

- Advertisement -

پیرس ۔26جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ٹرینوں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے نتیجہ میں شہر میں ٹرین سروس درہم برہم ہو گئی ہے اور ہائی سپیڈ ٹرین کمپنی ایس این سی ایف نے لوگوں سے ٹرین کے ذریعے سفر ملتوی کرنے اور ٹرین سٹیشنوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے ۔

فرانس 24 کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ، ٹرین آپریٹر کمپنی ایس این سی ایف نے جمعہ کو کہا کہ فرانس کا تیز رفتار ریل نیٹ ورک تخریبی کارروائیوں سے متاثر ہوا ہے جنہوں نے ٹرانسپورٹ سسٹم کو درہم برہم کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرس میں ٹرین نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لئے اس پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے بہت سے روٹس پر ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے اور اس کی بحالی میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

- Advertisement -

رائٹرز کے مطابق تخریبی کارروائیوں کے نتیجے میں لندن اور پیرس کے درمیان ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 7,500 کھلاڑی اور 30 ہزار سے زیادہ تماشائی شرکت کر رہے ہیں۔یادرہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے اولمپک کی افتتاحی تقریب کے لیے تماشائیوں کی تعداد کو آدھا کر دیا ہےاور صدر ایمانویل میکرون نے عندیہ دیا تھا کہ کسی بھی غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر اگر سکیورٹی خطرات بڑھتے ہیں تو تقریب کو ایک بند سٹیڈیم میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں