راولپنڈی۔26جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران راہزنی ،چوری،دھوکہ دہی،غیر قانونی اسلحہ اور شراب سپلائی میں ملوث اشتہاریوں سمیت 18ملزمان گرفتار کر لئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مبین اور معظم شامل ہیں جن سے چوری شدہ 5 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔بنی پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار کر کے چھینی گئی رقم 40 ہزار روپے، موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا۔گرفتار ملزمان میں رمضان،فیصل اور سہیل شامل ہیں۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حبیب الرحمن کو گرفتار کر لیا،مجرم اشتہاری سال 2021سے تھانہ سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا،گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ندیم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم رواں سال سے گنجمنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔گنجمنڈی پولیس نے ملزم معظم سے 10لیٹر شراب،لیاقت سے 08لیٹر شراب،فاروق سے 05لیٹر شراب،ملزم سہیل سے 05لیٹر شراب،ملزم ذیشان سے 05لیٹر شراب،پیرودھائی پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 06لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم حسین سے 06لیٹر شراب،ائیر پورٹ پولیس نے ملزم شمشیر سے 06لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم اورنگزیب سے 05لیٹر شراب،ملزم فیصل سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم واحد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔