22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں