لاہور۔28جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کے گرین پنجاب منصوبے کے تحت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی شجر کاری مہم جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی لاہور کالج کی اولڈ سٹوڈنٹ ہیں، ان کا گرین پنجاب پروگرام قابل ستائش ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم میں لاہور کالج کی ایلومینائی نے بھی ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایلومینائی کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایٹس(ایل سی اے) نے ابتدائی سطح پر 2 ہزار پودوں کا عطیہ کیا ہے۔ ڈاکٹر ناز نے بتایا کہ یکم اگست کواولڈ سٹوڈنٹس کالا شاہ کاکو کیمپس پہنچیں گی اور پودے لگائیں گی۔ ایل سی اے کی رہنما پروفیسر شیریں اسد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے گرین پنجاب پروگرام سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی آئے گی۔ اگلے مرحلے میں لاہور کالج انتظامیہ کو مزید پودے تحفے میں دیں گے۔