ڈی پی او فیصل شہزاد کے حکم پرجعلی پولیس ملازم گرفتار، مقدمہ درج

107

ساہیوال۔ 29 جولائی (اے پی پی):پولیس تھانہ نورشاہ نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے والے ٹائوٹ زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹائوٹ مافیا کے خلاف سرگرم پولیس تھانہ نورشاہ نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے اور پولیس یونیفارم میں شہریوں سے رشوت طلب کرنے والے ٹائوٹ زاہد اقبال کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم زاہد اقبال ولد محمد الیاس قوم دھیرو کا کھرل سکنہ67/4R سابقہ پولیس رضا کار تھا جبکہ ضلع ساہیوال کے کسی بھی تھانہ میں کوئی رضا کار تعینات نہ ہے. ضلع ساہیوال کے تھانہ جات میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ تھانہ میں ٹائوٹ کلچر کی مصدقہ اطلاع پر فوراً کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔