اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دانشمندانہ پالیسیوں اوردور رس فیصلوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ فیچ کا پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ ٹرپل سی سے سی پلس کرناہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے، اس سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال اوربانڈز اجراء میں آسانی ہوگی۔