قصور۔ 31 جولائی (اے پی پی):بستی ونیکاں قصور میں عطائیوں کی غفلت سے ایک حاملہ خاتون دوران ڈیلیوری جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سلامت مسیح اپنی حاملہ بیوی کو ڈیلیوری کے لیے بستی ونیکاں میں عابدہ کے کلینک پر لیکر گیا جو اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرتی تھی۔
دوران ڈیلیوری اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا لیکن اس کی بیوی عطائی عابدہ اور اسکی بیٹی کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گئی اور عطائی ڈاکٹر اس کی مردہ بیوی کو اپنے ہسپتال کی گاڑی میں ڈال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کر لیا۔