محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ کے علاج کے بارے میں ہدایت نامہ جاری

157

پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ کے علاج کے بارے میں ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ اوز، ایم ایس، میڈیکل ڈائریکٹرز ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اور ہیلتھ کییر کمیشن کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ہدایت نامہ این آئی ایچ سے جاری ہدایت نامے کے تناظر میں جاری کیا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پچھلے سال کی نسبت امسال ٹائیفائیڈ کیسز کا ڈیٹا بھی جاری کردیا جوکہ پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔